سوات( مارننگ پوسٹ )مینگورہ شہر میں میانگل امیرزیب شہریار کی پوزیشن مضبوط،اہم خاندانوں و متعددبلدیاتی ممبران نے بھرپور حمایت کا اعلان کردیا،گزشتہ روز مینگورہ شہر کے مختلف علاقوں بنڑ،رنگ محلہ،محلہ اسحاق،شاہدرہ میں متعدد اہم خاندانوں سے پی پی پی کے نوجوان رہنما شہزادہ میانگل شہریار امیرزیب کی ملاقاتیں ہوئی،اس موقع پراہم شخصیات و متعدد بلدیاتی ممبران نے انے والے الیکشن میں امیرزیب شہریار کو سپورٹ کرنے کا اعلان کیا،بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اہلیان مینگورہ کے جانب سے دی جانے والی عزت زندگی بھر نہیں بھولونگا،اگر خدا نے موقع دیا تو شہر سے مسائل کے خاتمے کیلئے بھر پور اقدامات اٹھاؤنگا۔