سوات(مارننگ پوسٹ)پی ٹی آئی جنون ڈ ٹ گئے، عمران خان کے وژن کو بد نام کرنے والوں کیخلاف ایکا، عمران خان کے وژن میں ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی و کارکنوں کی عزت کا راز پوشیدہ ہے، کوئی ایجنڈا ایجنڈا نہیں، اصل مقصد عمران خان کا وژن گھر گھر پہنچانا ہے اصولی موقف پر قائم ہے اُصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا 25 اکتوبر کو ہونے والا جلسہ کامیاب بنانا ہدف مقرر، پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی کے 6 کے کارکنوں اور ٹائیگرز کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سابق تحصیل کونسلر سمیع اللہ خان، محمد ضیاء الحق اوڈیگرام، جیدار خان (شموزئ)، نیک علی خان (شموزئ) اور محمد شاہ خان (کوٹہ) کے علاوہ دیگر کارکنوں اور سرکردہ افراد نے شرکت کی اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ کسی کو عمران خان کا وژن بد نام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے شاہ کوٹ واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شاہ کوٹ واقعہ کے اصل ملزم امیر زیب کی طرف سے وضاحت کافی نہیں ہے عدالت جانے کا حق ہر کسی کو ہے ہم بھی عدالت جانے کا حق محفوظ رکھتے ہیں واقعہ سے تحریک انصاف کے کارکنوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اور ان کے اس واقعے سے عمران خان آگاہ اور تحریک انصاف کے دیگر قیادت کو بھی آگاہ کیا گیا ہے اجلاس میں واضح کیا گیا کہ واقعے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے انہوں نے کہا کہ یہ ایک لمحہ فکریہ ہے کہ پولیس کی موجودگی میں ایک صوبائی وزیر کی بے عزتی ہوتی ہے جبکہ ہم نے انکوائری اور خصوصاً جوڈیشلی انکوائری کا مطالبہ کر چکے ہیں انہوں نے کہا کہ پی کے 6 کے ٹائیگرز اور کارکنوں نے یہ عزم کر رکھاہے کہ مذکورہ واقعہ کو انجام تک پہنچائیں گے اور اگر امیر زیب نے عدالت جانے کا جو ذکر کیا ہے ان کو پورا پورا حق حاصل ہے لہذا ہم بھی عدالت جانے کا حق محفوظ رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اپنے موقف پرقائم ہے اور کسی کو عمران خان کے وژن کو بد نام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی عمران خان کے وژن میں ہی ملک کی ترقی و خوشحالی اور پارٹی کارکنوں کی عزت و احترام کا راز پوشیدہ ہے انہوں نے کہا کہ کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے عمران خان اور پارٹی کا ایجنڈا ساتھ لیکر آگے بڑھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ فضل ربی بھائی کی پارٹی کیلئے خدمات کی ایک لمبی فہرست ہے ان کو یہ اعزا زحاصلہیکہ انہوں نے روز اول سے آج تک سیاسی قلا بازی نہیں لگائی ہے انہوں نے امیر زیب کی طرف سے وضاحت پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
سوات: پی ٹی آئی جنون ڈ ٹ گئے،25 اکتوبر کو ہونے والا جلسہ کامیاب بنانا ہدف مقرر
