سوات(مارننگ پوسٹ) مینگورہ کے چھ لاکھ آبادی کو پانی سپلائی کرنے اور صفائی والے ادارہ ڈبلیو ایس ایس سی (واسا) ختم ہونے کا خدشا،120 ملازمین فارغ ،مزید نکالنے کا امکان،شہر کے عوام میں سخت غم و غصہ اور شدید تشویش کی لہر،ایک سال قبل اعلان کردہ228 ملین اور سوات بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ سے 5 کروڑ روپے بھی نہ مل سکے،جس سے مزید ملازمیں فارغ ہونے کا خدشہ پیدا ھوگیا ہے.ُی ٹی آئی کی حکومت نے جنوری 2018 میں مینگورہ شہر میں صفائی اور پانی کے مشکلات کے پیش نظر ڈبلیو ایس ایس سی کا قیام عمل میں لایا گیا تھا جو اب فنڈ کی عدم دستیابی کے وجہ سے شدید مشکلات سے دوچار ہے اور عنقریب ختم ہونے کا خدشہ ہے