سوات(مارننگ پوسٹ)الخدمت فاؤنڈیشن سوات کے زیر اہتمام ڈونرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس مخیر حضرات نے دل کھو ل کرالخدمت کیساتھ تعاون کیا۔ ڈونر کانفرنس کے مہمانِ خصوصی کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام تھے۔کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے ہمیشہ دل کھول کر بے سہاروں کا ساتھ دیا ہے، ہر آفت،مصیبت اور سانحہ میں الخدمت کے رضار کار عوام کی بلاتفریق اوربے لوث خدمت کر تی ہے،الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر میں ہزاروں یتیم بچوں کو تعلیم کی سہولت سے آراستہ کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان میں ہر سال لاکھوں اور روزِ اول سے لیکر آج تک کروڑوں لوگوں کی سہار ا بنی ہے اوراسی سلسلے کو جاری رکھنا چاہیئے،الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات کی دنیا گواہ ہے۔ڈونرز کانفرنس سے امیر جماعت اسلامی سوات حمید الحق اور صدر الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا خالد وقاص چمکنی نے بھی خطاب کیا۔ڈونرز کانفرنس میں الخدمت فاؤنڈیشن سوات نے سوات بھر کے مخیر حضرات سے 52 لاکھ روپے اکٹھا کئے۔آخر میں صدر الخدمت فاؤنڈیشن سوات محمد زادہ نے مخیرات حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا آیندہ بھی مخیر حضرات سے اسی طرح تعاون کی امید رکھتے ہیں۔
الخدمت فاؤنڈیشن سوات کے زیر اہتمام ڈونرز کانفرنس کا انعقاد
