سوات (مارننگ پوسٹ)ضلع شانگلہ میں اراضی کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل تیز کر دیا گیا ہے جبکہ متعلقہ پراجیکٹ اہلکاروں کے علاوہ ضلعی انتظامیہ بھی کمپیوٹرائزیشن کے عمل کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر شانگلہ محمد فیاض خان شیرپاؤ کی زیرصدارت انکے دفتر الپوری ہیڈکوارٹر میں اجلاس ہوا جس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر کمپیوٹرائزیشن آف لینڈ ریکارڈ خائستہ رحمان نے بطور خاص شرکت کی اس موقع پر منصوبے کی جلد تکمیل اور اس سے بروقت عوامی استفادے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور بعض ضروری فیصلے کئے گئے فیاض خان شیرپاؤ نے امید ظاہر کی کہ منصوبے کی بدولت شانگلہ میں تمام اراضی کا جدید سائنسی بنیادوں پر بندوبست اور نظم و نسق یقینی بنانے کے علاوہ شہریوں کو جائیداد و اراضی کی خرید و فروخت، انکے رجسٹریشن و انتقال اور دیگر مدات میں کاروائی اور مطلوبہ کاغذات کی فوری فراہمی کا کام انتہائی آسان بن جائے گا بعد ازاں انہوں نے پراجیکٹ ڈائریکٹر کے ہمراہ محکمہ مال کے سروس ڈلیوری سنٹر الپوری کا دورہ بھی کیا اور وہاں جاری کمپیوٹرائزیشن کے عمل کا جائزہ لیا اور بعض خامیوں کی نشاندہی وبہتری کی ضرورت پر زور دیا۔
ضلع شانگلہ میں اراضی کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل تیز
