سوات(نمائندہ خصوصی)ممتاز ماہر تعلیم نثار احمد خان نے کہا ہے کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے ناخواندگی خاتمہ کے لئے معاشرے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں بچوں کی ذہین سازی کے ساتھ نصابی وہم نصابی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دینے سے طلبہ وطالبات کوبہتر انداز میں پڑھائی کی جارہی ہے جس سے بچوں میں تعلیم حاصل کرنے میں دلچسپی پیدا ہوتی ہے اولیو گرین انٹرنیشنل سکول سسٹم میں سائینسی علوم اور پریکٹیکل ورک پر خصوصی توجہ دیتے ہیں ادارہ کے طلبہ وطالبات نے سائینس میلہ میں بھی اپنا لوہا منوالیا ہے ہمارا مشن طلبہ کو دین اسلام سے روشناس کرنے کے ساتھ ان کے کردار سازی پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے کرییٹیو مائینڈ کے ساتھ بچوں کی بہتر طریقے سے پڑھائی کی جارہی ہے ادارہ نے کم عرصہ میں بہت ترقی کی ادارہ میں بہت نارمل فیس کے ساتھ اعلی قسم کی پڑھائی پر اور عالمی معیار کے مطابق ٹیچنگ میتھڈ پر خصوصی توجہ دیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار سی ای اوڈایئریکٹر اولیو گرین انٹرنیشنل سکولز سسٹم منگلور کے سوات نثار احمد خان نے گزشتہ روز ہمارے نمائندے سیف اللہ کاکا خیل سے تعلیم کے حوالے سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا ڈائریکٹر نثار احمد خان نے کہا کہ ادارہ نے کم عرصہ میں بچوں کو بہتر سہولیات کی ساتھ تعلیم حاصل کرنے پر خصوصی توجہ دی اور مختلف کھیل کھود کے ذریعے پہلی پوزیشنز حاصل کی جس کے وجہ سے ادارہ نے کم عرصہ میں ترقی کے منازل طے کی بچوں کے والدین کو طلبہ کی مختلف تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے باقاعدہ مطلع کیا جاتاہے اور ان کی کارکردگی سے باخبر رکھا جاتاہے جس کے وجہ سے یہاں پر بچوں کو زیادہ تعداد میں داخلہ کے لئے لایا جاتا ہے تاہم تعلیمی معیار کو برقرار رکھنے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاتا ڈائریکٹر نثار احمد خان نے مزید کہا کہ ادارہ کے خصوصیات میں ایکتیویٹیی بیسڈ لرننگ کی جاتی ہے پیرنٹس ٹیچر کونسل ڈے بھی منایا جاتا ہے اسسمنٹ اور ٹرم امتحان بھی لیا جاتا ہے نصابی ہم نصابی سرگرمیوں کے ساتھ کلر ڈے اور ان میں بہتر کارکردگی پر خصوصی ایوارڈ زبھی دئیے جاتے ہیں تاکہ ان کا حوصلہ افزائی ہوجائے اس طرح ادارہ کے طلبہ نے مختلف تعلیمی فنکشن میں حصہ لینے کے ساتھ سائینس فیسٹیول میں بھی حصہ لیکر بہت کچھ سیکھ لیا ہے اور عملی میدان میں اپنا لوہا منوالیا ہے نثار احمد خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں اولیو گرین انٹرنیشنل سکول سسٹم ایک عظیم تعلیمی ادارہ بن کر علاقے کو تعلیمی روشنی سے منور کریں گے ہمارا مقصد علاقے کے بچوں کو بہتر اندازمیں تعلیم دینا ہے اور علاقے کو ترقی کے راہ پر گامزن کرنے میں بہتر کردار اداکریں گے
سوات،پرائیویٹ تعلیمی ادارے ناخواندگی خاتمہ کے لئے معاشرے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں،نثار احمد خان
