سوات:خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈاتھارٹی سوات کا ڈی جی فوڈ اتھارٹی شاہ رخ علی خان کی ہدایت پر فوڈ اتھارٹی سوات ٹیم کی ملاوٹ مافیا کی خلاف بڑی کارروائی، جعلی روح افزا بنانے والے کارخانہ سے ہزاروں لیٹر مشروبات برآمد کر نے کے بعد کارخانہ سیل کرکے مالکان کو گرفتار کرلیا، ملاوٹ کے خلاف تشکیل کردہ سپیشل ٹیم کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ تحصیل بابوزئی میں اینگروڈھیرئی کے مقام پر جعلی مشروبات بن رہی ہیں جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی اسد قاسم نے فوراًٹیم روانہ کی اور کارروائی عمل میں لائی گئی،کارخانہ میں مضر صحت اور ناقص کیمیکل سے مشہور برانڈ کی مصنوعات بنائے جارہے تھے،فوڈ اتھارٹی کے حکام نے تمام مشروبات تحویل میں لے کر کارخانہ سیل کردیا ،گرفتار ملزمان کے خلاف فوڈسیفٹی ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
سوات میں جعلی روح افزا بنانے والی فیکٹری سیل
