پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام کا پارٹی صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی ضمانت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالی کا شکر ہے جس نے شہبازشریف کو جھوٹے الزامات سے ایک بار پھر سرخرو کیا،شہبازشریف کی چار ایک کی نسبت سے ضمانت عمران نیازی کے جھوٹے احتساب اور الزامات کے منہ پر جوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ شہبازشریف کے خلاف ایک روپے کی کرپشن ثابت نہ ہوسکی، یہ شہبازشریف کی دیانت کا ثبوت ہے،آج ان ووٹ چور عوام دشمن حکمرانوں کو چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہئے جو دن رات سیاسی مخالفین پر جھوٹے الزامات اور تہمت لگاتے ہیں،عمران نیازی بھی جرات کرے اور چھ سال سے زیرالتوا فارن فنڈنگ کیس میں پیش ہو،شہبازشریف کی ضمانت پر پارٹی قیادت، کارکنان اور عوام کو مبارک دیتا ہوں۔
انجینئرامیرمقام کا سپیکر کے شاہد خاقان عباسی کو نوٹس کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ قومی اسمبلی کے سپیکر کو اتنی غیرت کا مظاہرہ نبی پاک کی حرمت وناموس سے متعلق قرار داد پر دکھانا چاہئے تھا،سپیکر میں کوئی شرم ہوتی تو وہ نبی پاک کی حرمت پر شاہد خاقان عباسی کو بولنے سے نہ روکتا،سپیکر ایسے کام ہی نہ کرے جس پر اسے کوئی جوتا مارے۔انہوں نے کہاکہ وہ اگر سپیکربنتے، ایوان اور ارکان کی عزت کا پاس کرتے تو انہیں بھی سپیکر کی عزت ملتی،احسن اقبال پر پی ٹی آئی والوں نے جوتا پھینکا تھا تو اس وقت سپیکر کون سی بل میں چھپا ہوا تھا؟عمران نیازی کو مغرب کے ڈر کے مارے قومی اسمبلی کے ایوان میں آنے کی بھی ہمت نہ ہوئی،عمران نیازی کو ڈر تھا کہ وہ ایوان میں آیا تو مغرب اسے اسلام پسند سمجھ لے گا،عمران نیازی نے ایوان میں نہ آکر ثابت کیا کہ وہ سیکولر سوچ رکھتا ہے،یہ بھی ثابت ہوگیا کہ ریاست مدینہ کی باتیں محض دکھاوا اور سیاسی مفاد کے لئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت میں اتنی جرات اور ہمت نہ ہوئی کہ نبی پاک کی حرمت پرایک قرارداد پیش کرسکے،چور حکومت ہر روز عوام پر مہنگائی، کرپشن اور لوٹ مار کے پتھر برسارہی ہے، پوری قوم اس حکومت کے منہ پر جوتے مارنا چاہتی ہے،ویسے تو کارکردگی کا جوتا ہر روز اس حکومت کے منہ پر پڑتا ہے لیکن ان میں کوئی شرم ہوتی تو استعفیٰ دے دیتے۔انہوں نے کہاکہ معاشی شرح نمو کا منفی 0.4ہوجانا بھی ایک جوتا ہے جو عمران نیازی حکومت کے منہ پر روز پڑتا ہے،مہنگائی 3 سے 19 فیصد ہوگئی، یہ بھی ایک جوتا ہے جو اس نااہل اور چور حکومت کے منہ پر روز پڑتا ہے،ایک کلو چینی کی قطاروں میں بھکاریوں کی طرح کھڑی عوام حکمرانوں کوروز بددعاوں کے جوتے مارہی ہے۔
شہبازشریف کی ضمانت عمران نیازی کے جھوٹے احتساب اور الزامات کے منہ پر جوتا ہے. امیر مقام
