سوات کے سیدوٹیچنگ اسپتال میں زیرِ علاج کورونا کے مزید 2 مریض جان بحق ہوگئے۔ ترجمان سیدوٹیچنگ اسپتال کے مطابق اس وقت اسپتال میں داخل کورونا سے متاثرہ 158 مریض زیرِ علاج ہیں،جن میں سے 104 مریضوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ 54 مریضوں کا ٹیسٹ رزلٹ آنا ابھی باقی ہے۔ترجمان کے مطابق کورونا وائرس سے گزشتہ گھنٹوں میں 2 مریض جان کی بازی ہار گئے جن کا تعلق سوات سے تھا۔ 20 مریض صحت یاب ہوکر اسپتال سے رخصت کردئیے گئے ہیں۔اسی طرح ایک روز میں 34 نئے مریض داخل کرائے گئے ہیں۔
سوات میں کورونا سے مزید 104 افراد متاثر
