سوات(مارننگ پوسٹ) ضلعی پولیس سر براہ شانگلہ ملک اعجازنے اپنے دفتر میں موجودہ حالات کی نوعیت کی بناء پر ایک ایمرجنسی اجلاس کی صدارت کی جس میں ایس پی انوسٹی گیشن شانگلہ مزمل شاہ خان، ڈی ایس پی الپوری ظاہر شاہ خان، سب ڈویژنل پولیس آفیسر بشام پیر سید خان، سب ڈویژنل پولیس آفیسر پورن زیراب گل، انچارج ڈی ایس پی شانگلہ سید وزیر اور دیگر متعلقہ پولیس افسران نے شرکت کی اجلاس میں افسران بالا کی طرف سے جاری شدہ احکامات پر عمل درآمد کرنے کے علاوہ سیکورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا گیا ضلعی پولیس سربراہ نے میٹنگ میں شرکاء کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ایس ڈی پی اوز کو اپنے اپنے علاقوں میں ٹارگیٹیڈسرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جاری رکھنے کے علاوہ ضلع ہذا میں مختلف جگہوں پر ناکہ بندیاں ہونا چاہئے تاکہ غیر رجسٹر شدہ موٹر سائیکلوں، غیر قانونی اسلحہ، منشیات اور مشتبہ گان کے خلاف بلا امتیاز کاروائی ہو سکے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ امن کی قدر ان لوگوں کو ہوتی ہے جنہوں نے بد امنی دیکھی ہوں اس لئے تمام چیک پوسٹوں پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی میٹنگ میں تمام پولیس افسران کو ہدایت ہوئی کہ پی ایل سی کے ممبران سے میٹنگ منعقد کریں اور اس بات کو یقینی بنائے کہ اگر کسی علاقے میں کوئی مشکوک شخص نظرآجائے تو بروقت قریبی تھانہ کو مطلع کریں تاکہ بروقت کاروائی کی جاسکے موجودہ حالات کے تناظر میں تمام پولیس سٹیشنوں، چوکیات، اور دیگر حساس مقامات میں سخت سیکورٹی انتظامات کرنا بھی انتہائی ضروری ہیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز نے کہا کہ تمام پولیس جوانوں کو ہدایت کریں کہ سب سے پہلے اپنے آپ کو محفوظ کرنا ہے بلٹ پروف جیکٹ اور ہلمٹ دوران ڈیوٹی ضروراستعمال کریں تھانے کے گیٹ پر بیک وقت دو سنتری ہونا چاہئے تمام چیک پوسٹوں پر سی سی ٹی وی کیمرے بہت جلد انسٹا ل کیا جائے گا ڈی پی او ملک اعجاز نے تمام پولیس افسران کو ہدایت جاری کر دی کہ تھانوں کے چھت پر ایک محفوظ سنتری پوسٹ بھی بنایا جائے عوام کی مال، جان، عزت اور آبرو کی حفاطت کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اس میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہونی چاہئے۔