یب ڈیسک(سوات) ضلعی انتظامیہ نے سیدوشریف گراسی گراونڈ میں پی ڈی ایم کے جلسے کے لئے اجازت نامہ منسوخ کردیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر سوات کا کہنا ہے کہ امن و امان اور کورونا کی وجہ سے گراسی گراونڈ میں جلسہ نہیں کیا جاسکتا،کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر این سی او سی نے عوامی اجتماعات پر پابندی لگائیں ہے۔
دوسری جانب فتح اللہ ضلعی امیر جمیعت علماہ السلام نے کہا ہے کہ جلسہ ہرحال میں کیاجائیگا، یہ ہمارا آئینی حق ہے ، گراسی گراونڈ سیدوشریف میں پی ڈی ایم جلسے کی تیاریاں جاری ہیں۔جلسے سے مولانا فضل الرحمان، مریم نواز اور اتحاد کے دیگر سیاسی رہنما خطاب کرینگےحفاظت کے لئے ہزاروں انصارالسلام کے کارکن سیکورٹی پر معمور ہونگے۔