(سوات)کالام چم گھڑی کے مقام ٹرک گہری کھائی میں جا گرا جس کے باعث 10 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق تمام تر زخمی افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جا رہا ہے، حادثہ میں جانور بھی ہلاک ہوگئےہیں۔
ٹرک پنجاب سے اشو کالام کے طرف جا رہا تھا۔زخمیوں میں 28 سالہ حضرت جان ، 25 سالہ ابراہیم، 22سالہ اکبر، 10 سالہ اسماعیل، 31 سالہ مزمل، 51 سالہ محمد رسول خان، 42 سالہ وزیر، 9 سالہ زاکراللہ، 3 سالہ زکریہ، 6 سالہ بچی سکینہ اور دیگر 5 خواتین شامل ہیں۔