سوات(مارننگ پوسٹ) ضلع بھر میں بارشوں اور برف باری کاسلسلہ جاری موسم مزید سرد ، سوات میں دور وز سے جاری بارشوں اور برف باری کاسلسلہ جاری ہے سوات کے بالائی علاقوں ملم جبہ میں چار فٹ سے زیادہ برف باری ریکارڈ کی گئی ہے اس طرح کالام، میادم، مدین ، بحرین ، مرغزار کے پہاڑوں نے برف سے سفید چارد اوڑھ لی ہے۔ جبکہ میدانانی علاقوں مینگورہ، بریکوٹ، کبل، مٹہ ، خوازہ خیلہ میں وقفے وقفے سے بارشوں کاسلسلہ جاری رہا۔ برف باری اور بارش کی وجہ سے علاقے میں موسم مزید سرد ہوگیاہے کئی علاقوں میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ شروع ہوچکی ہے۔ محکمہ موسمیات نے جمعہ تک بارشوں کاسلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیاہے۔
سوات ضلع بھر میں بارشوں اور برف باری کاسلسلہ جاری موسم مزید سرد
