سوات(مارننگ پوسٹ)اے این پی سوات کے رہنما عبدالعلی آشنا نے کہاہے کہ سیدوشریف اسپتال میں ڈاکٹر،ٹیکنیشن اور کلاس فور میں پہچان نہ ہونے کے باعث مریضوں ا ورلواحقین کومشکلات کا سامنا ہے ،اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہاکہ ایک طرف سیدوشریف اسپتال میں مریضوں کو کسی قسم کی سہولت میسر نہیں جبکہ دوسری جانب عملہ کا مخصوص لباس نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو پہچان کرنے میں شدید مشکلات کاسامنا ہے اسی طرح لیبر روم کے قریب بھی بعض جعلساز افراد خود کو اسپتال کا عملہ ظاہر کرکے خواتین مریضوں کی ناک میں دم کررکھا ہے اگر تمام ملازمین کے لئے اوورکوٹ سمیت دیگر لباس ضروری قراردیکر مریضوں اور لواحقین کی مشکلات کم کی جائیں ۔