سوات (مارننگ پوسٹ) سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کہا ہے کہ سوات کو مسائل کے دلدل سے نکالنے کیلئے مشترکہ جدوجہدکرنے کا وقت آ گیا ہے بنیادی حقوق کے حصول کیلئے آواز اُٹھانا ہو گی مزید خاموشی ہمیں تباہی کی طرف لے جائیگا قیام امن کیلئے سواتیوں کی قربانیوں کا ازالہ نہیں کیا گیا ، اجتماعی مسائل پر ہم سب کو یکجہتی اور اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہو گا ان خیالات کااظہار انہوں نے سوات چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے یوسف علی ، حاجی احمد خان ، نور محمد خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ اس دور جدید میں بھی سوات کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں جنگلات ہماری ہے لیکن اس پر اختیار کسی اور کا ہے ضرورت کے مطابق ہمیں لکڑی بھی نہیں دی جا رہی دریائے سوات تو بہہ رہا ہے لیکن لوگ پینے کے پانی کیلئے ترس رہے ہیں زمرد کان بھی خسارے میں جار رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم سوات کے مسائل پر کب تک رونا روئیں گے کیا ہماری قسمت میں صرف رونا ہے نہیں اب لوگوں کو میدان میں آ کر اپنے حقوق کے حصول کیلئے آواز بلند کرنا ہو گا اور اجتماعی مسائل پر اجتماعی جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے ۔