سوات :ٹی ایم اے اور واسا ملازمین کا مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف قسم کے نعرے درج تھے، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ڈاکٹر خالد محمود،واسا صدر محمد رازق،محمد نواز،حیات خان، محمد زادہ اور دیگر نے کہا کہ واسا اورٹی ایم اے ملازمین کو ڈی ار اے الاونس دیگرمحکموں کی طرح فوری طور پر دیا جائے،ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرکے انہیں سروس سٹرکچر دیا جائے، انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے کی اراضی کو دیگر شعبوں کے قبضے سے بچایا جا ئے۔مقررنین نے کہا کہ ٹی ایم اے پلازہ کو فنکشنل کرکے اس سے آمدنی حاصل کی جائے،ملازمین کیلئے فوری طور پر کالونی قائم کرنے پر توجہ دی جائے،انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے ملازمین اور ڈبلیو ایس ایس سی ایس کے ملازمین جدید دور میں شدید مشکلات سے دوچار ہیں اگر فوری طور پر توجہ نہیں دی گئی تو ملازمین اس سلسلے میں کسی قرباانی سے دریغ نہیں کرینگے۔اور کام چھوڑ ہڑتال شروع کرینگے۔
ٹی ایم اے اور واسا ملازمین کا مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
