سیدوشریف میں پی ٹی سی ایل کے اسسٹنٹ منیجر کے 13 سالہ بیٹے نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق سوات میں تعینات ہنگو کے رہائشی اسسٹنٹ منیجر پی ٹی سی ایل روح الامین کے تیرہ سالہ بیٹے محمد ایوب شاہ نے ٹی این ٹی کالونی سیدوشریف میں اپنے گھر میں مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ متوفی کے والد نے پولیس کو بتایا کہ وہ نماز کے لئے مسجد گیا تھا، واپس آیا تو اس کے بیٹے نے خودکشی کی تھی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سیدوشریف اسپتال منتقل کرکے ابتدائی رپورٹ درج کرلی ہے۔