ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے پر ڈبلیو ایس ایس پی کے 60 ملازمین سے تنخواہوں میں کٹوتی کی گئی ہے جبکہ زون بی میں بھوت ملازمین کے خلاف بھی تحقیقات مکمل کر لی گئیں ہیں۔
بھوت ملازمین کے خلاف کارروائی کرنے اور ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے پر ان سے تنخواہوں میں کٹوتی کے خلاف ملازمین کی سی بی اے یونین نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا۔
ڈبلیو ایس ایس پی کی انتظامیہ کی جانب سے شہر کے صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے اہم اقدامات کئے گئے ہیں ،زون ، 1 زون بی ، زون سی اور ڈی میں غیر حاضر 60 ملازمین سے تنخواہوں کی کٹوتی کر لی گئی ہے ان سے باالترتیب ایک ، دو ،تین تک تنخواہوں کی کٹوتی کی گئی ہے جبکہ صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی زون بی کے سابق منیجر کو عہدے سے ہٹانے کے بعد تحقیقات بھی مکمل کی گئیں ہیں جس میں ذرائع کے مطابق زونل منیجر کو کلیئر قرار دیا گیا ہے جبکہ ملازمین یونین کے بعض عہدہ داروں کو قصور وار قرار دیا ہے۔
تحقیقاتی رپورٹ وزیر سیکرٹریٹ کو ارسال کر دی گئی ہے ۔













