سوات مینگورہ بازارسمیت مختلف بازاروں میں خریداروں کا رش، ایس او پیز پر عمل درامد نہ ہونے کے برابردکاندار گاہکوں کو سامان دینے میں مصروف ، دکاندارلوگوں کو ایس و پیز پر عمل کرنے کے لئے کسی بھی قسم کے اقدامات نہیں کر رہے ہیں ،بازاروں ٗگاڑیوں ٗاور دیگر پبلک مقامات پر ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابر ہےتیسری لہر کی شدت کی وجہ سے اس بار متاثرہ افراد اور مسیحائوں کی شہادتوں کا سلسلہ بھی بڑھتا جارہا ہے تاہم عوام کی طرف سے اسے سنجیدہ نہیں لیا جارہا اورلاپرواہی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔سوات میں عوام کورونا وباء کے حوالے سے ایس او پیز کی دھجیاں اڑا رہے ہیں وائرس کے پھیلاؤ میں واضح اضافہ ہوا ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بھی بڑھی ہے۔ پولیس لاک ڈاون اور پابندیاں نافذ کرنے میں ناکام نظر آرہی ہیں۔
اس حوالے سے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے دوسری طرف کوروناسے بچائو اور متاثرہ افراد کے علاج کیلئے اقدامات کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے تاہم ا سکے ساتھ ساتھ کورونا وائرس کی وجہ سے اس بار عوام میں کوئی خوف وہراس نہیں پھیلا ہوا ہے دوسری جانب کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے غیر ضروری طورپر گھروں سے نکلنا اور میل جول ختم نہ کرنے کی صورت میں کورونا وائرس کے نتائج مزید خطرنا ک ہوسکتے ہیں۔