سوات میں کورونا مریضوں میں کمی آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صرف 7 مریضوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ سیدو تدریسی ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر نجیب اللہ کے مطابق اس وقت ہسپتال میں کورونا کے 83 مریض داخل ہیں۔8کو صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔ محکمہ صحت کے مطابق اس وقت روزانہ مثبت کیسوں کی شرح 2 فیصد ہے۔ مجموعی مثبت شرح 11.1 فیصد ہے۔
سوات سیدو ہسپتال میں کورونا کے روزانہ مثبت کیسوں کی شرح 2 فیصد رہ گئی
