شانگلہ:دندئ پولیس کی اہم اور کامیاب کاروائی، دو منشیات فروشان فرمان علی ولد مشرف خان اور نواب زادہ ولد سبحانی ساکنان دندئ کو ناکہ بندی اور گشت کے دوران پکڑ کر گرفتار کر لئے گئے۔منشیات فروشان فرمان علی اور نواب زادہ کے قبضہ سے ایک ہزار گرام سے زاہد چرس برامد کرلی گئی جبکہ دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ دندئ میں مقدمات درج رجسٹر کر لئے گئے۔ ایس ایچ او محمد افضل کا کہنا تھا کہ بہت جلد ہی منشیات یعنی چرس جیسا ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں اپنا کردار ادا کریں گےپولیس نے ملزمان کو مزید پوچھ گچھ کے لئے تفتیشی ٹیم کے حوالے کردیا جن سے مزید اہم انکشافات بھی متوقع ہے۔