سوات (مارننگ پوسٹ) چارسدہ سے تعلق رکھنے والی پندرہ سالہ لڑکی دریا ئے سوات میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔ عاصمہ اہل خانہ کے ساتھ سیر و سیاحت کے لئے کالام آئی تھی جہاں دریائے سوات کے کنارے پاوں پھسلنے سے دریا میں گر کر ڈوب گئی۔ ریسکیو کے غوطہ خوروں نے لاش کی تلاش شروع کی ہے تاہم آخری اطلاعات تک لاش نہیں ملی۔
دریا ئے سوات میں پاوں پھسلنے سے پندرہ سالہ لڑکی ڈوب گئی،لاش کی تلاش جاری
