(سوات): گورنر خیبر پختونخوا نے ڈاکٹر حسن شیر کو یونیورسٹی آف سوات کا نیا وائس چانسلر مقرر کردیا نوٹیفکیشن جاری،ڈاکٹر حسن شیر سارک گولڈمیڈلسٹ ہے اور ڈین فیکلٹی آف لائین سائنس کے فرائض سر انجام دے رہے تھے،عوامی حلقوں نے گورنر خیبرپختونخوا کے فیصلے کو سراہا ہے، کہ انہوں نے ایک قابل , تجربہ کار اور موذون شخصیت کو فریضہ دیاہے،سابقہ وائس چانسلر ڈاکٹر بخت جمال کو فرائض میں غفلت برتنے پر جبری طور پر رخصت کیا گیا۔