سوات(مارننگ پوسٹ )سوات اور ملحقہ علاقوں میں برفباری نے مالم جبہ کی حسین وادی کی خوبصورتی بڑھا دی، دلفریب مناظر اور برف سے لطف اندوز ہونے والے سیاحوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی۔سوات مختلف علاقوں میں آسمان سے برف کے گالے گرے، پہاڑوں کی چوٹیاں اور سرسبز ڈھلوانیں برف میں گم ہو گئیں، جس سے مالم جبہ کی حسین وادی کا حسن مزید نکھر گیا، برفباری کے بعد سے یہاں پر میلے کا سماں ہے۔ دل کو موہ لینے والے نظاروں سے لطف اندوز ہونے کیلئے سیاحوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی ہے۔ برفباری کے بعد موسم انتہائی سرد ہو گیا ہے۔ مالم جبہ مینگورہ شاہراہ پر ہونے والے کام کی وجہ سے سیاحوں کو مشکلات کا بھی سامنا ہے۔