(پشاور)خیبرپختونخوا کا سالانہ بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔ جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد تک اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

صوبائی بجٹ میں مزدوروں کی اجرت کم از کم 21 ہزار روپے کرنے کی بھی تجویز ہے۔سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے 350 ارب روپے اور قبائلی اضلاع کے سالانہ ترقیاتی بجٹ کیلئے 120 ارب روپے سے زیادہ رکھنے کی تجویز شامل ہے۔

جگرکی پیوندکاری صحت پلس کارڈ میں شامل کی جائےگی۔ بجٹ میں صحت کارڈ میں او پی ڈی کی سہولت شامل کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ بجٹ میں نئے اساتذہ کو بھرتی کرنے کااعلان کیا جائےگا،80فیصد سے زائد نمبر لینے والے طلبہ و طالبات کیلئے وظیفہ جاری کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔

بجٹ میں ریسکیو1122دائرہ کارتحصیل تک ہوگا، ریسکیو1122کیلئے نئی ایمبولینسز کیلئے فنڈز مختص کیا جائے گا، سرمایہ کاری کیلئے نجی شعبے کو مراعات دینے کا اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق غیرملکی امداد80ارب اے ڈی پی میں شامل کیے جائیں گے، کے پی کو وفاق سے30ارب اضافی ملیں گے، اے ڈی پی کی80فیصد رقم جاری منصوبوں کیلئے مختص کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ اے ڈی پی کی20فیصد رقم نئے منصوبوں کیلئے مختص کی جائے گی، ہائی امپیکٹ اسکیموں کیلئے70ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔ بجٹ میں کسان کارڈ راشن کارڈ اسکیم کا اعلان کیا جائے گا اور فنکاروں کی مدد کیلئے50کروڑ روپے کا فنڈ مختص کیا جائے گا۔

پولیس زرائع کے مطابق بجٹ اجلاس کی سیکورٹی کےلئے 400 پولیس اہکار تعینات ہیں جبکہ موبائل گشت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔شہر کے خارجی و داخلی راستوں کی چیکنگ سخت جبکہ آس پاس اونچی عمارتوں اور ریلوے لائن پر کمانڈو پولیس اور ماہر نشانہ باز تعینات کردئیے گئے ہیں بی ڈی یوسمیت سنفر ڈاگز اور سپچل کمانڈو کویک رسپانس یونٹ بھی موجود ہونگے۔