(سوات)بنڑ پولیس نےصوابی سےتعلق رکھنےوالےافراد کو لڑائی اورغیرقانونی اسلحہ رکھنےکےجرم میں گرفتارکیا۔
گرفتار افراد میں ایلیٹ فورس کا اہلکار بھی شامل ہے،حوالات کےاندر ویڈیو بنا کر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر،صوبائی وزیر شہرام خان ترکئی اور پولیس کے اعلی حکام کےخلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے،وائرل ویڈیومیں اہلکار نےبنڑ پولیس پررشوت لینے کا بھی الزام لگایا اور قتل کرنےکابھی انکشاف کیاملزم حوالات میں ویڈیو بناتےوقت تھانہ بنڑ کو اڑانے کی دھمکیاں دیتا رہا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بائی پاس میں ٹرک اور موٹر کے درمیان حادثہ ہوا تھا جس میں ہاتھا پائی ہوئی اور اسلحہ کے نمائش کی گئی پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں فریقین کو موقع پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا دوسری جانب ایس پی ایلیٹ فورس خیبر پختونخوا نے مذکورہ پولیس اہلکار کو معطل کرکے ان کے خلاف انکوائری کا آغاز کیا ہے۔