سوات(مارننگ پوسٹ) پاکستان پیپلزپارٹی اپرسوات کے سابقہ جنرل سیکرٹری افضل خان نے کہا ہے کہ گزشتہ روز PPPکے میٹنگ کے دوران ناخوشگوار واقعہ پی پی پی کے ذمہ داروں کاشایان شان نہیں، صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی صدور کے موجودگی میں فسادپھیلانے والوں کیخلاف ایکشن لیاجائے۔ تمام تنظیموں کوتوڑکرازسرنونئی تنظیم سازی کی جائے۔ فائرنگ کے واقعہ میں ملوث لوگون سے باز پرس کی جائے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک اخباری بیان میں کیاافضل خان نے کہا کہ پی پی پی میں کسی قسم کے اختلافات نہیں۔ ڈویژن بھرکے کارکن متحدہیں چندمخصوص لوگوں کیوجہ سے پارٹی کونقصان پہنچایاجارہاہے۔ جس کی ثبوت گذشتہ روز ملک اکرم خان ڈویژنل صوبہ کے رہائشگاہ پرمنعقدہ اجلاس کے دوران دیکھنے میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت اختلافات کانہیں ہم سب کو چاہئے کہ مل کر پارٹی کومضبوط کریں انہوں نے کہا کہ تنظیم سازی کے حوالے سے ہمارا موقف ہے۔ کہ ضلع بھرکے تمام تنظیمیں توڑکرازسرنوتنظیم سازی کی جائے اوراجلاس کے دوران بدمزگی پیداکرنے والے فائرنگ میں ملوث لوگو ں کی نشاندہی کرکے ان کیخلاف بھرپور کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پارٹی کے اندر کسی قسم کاانتشارنہیں چاہتے۔ اس لئے ہم انتشار کرنیوالوں کوپسند نہیں کرتے اس لئے ہمارامطالبہ ہے کہ صوبائی اورڈویژنل صدور واقعہ کاسنجیدگی سے نوٹس لیکر ملوث لوگوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔
سوات،پیپلزپارٹی میٹنگ کے دوران فسادپھیلانے والوں کیخلاف ایکشن لیاجائے۔افضل خان














