سوات(مارننگ پوسٹ) مینگورہ سٹی میں پینے پانی کی شدید قلت ہے، پی ٹی آئی مینگورہ سٹی کاسابقہ نائب صدر جاویدخان نے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مینگورہ سٹی میں ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم خان نے واٹرپریشرپمپ بے شمارلگائے ہیں، فضل حکیم نے پریشرپمپ کے علاوہ پختگی گلی کوچے، بجلی ٹرانسفارمرز کی تنصیب کے لاتعدادکام کئے ہیں مگر ایم پی اے کی فنڈز کچھ محدود ہوتاہے انہوں نے مزیدکہاکہ اب وقت آیاہے کہ ہم سواتی عوام کو اللہ پاک نے اپنا وزیراعلیٰ منتخب کیاہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ملاکنڈڈویژن کادارالخلافہ مینگورہ سٹی ہے۔ ہم بذریعہ اخباری بیان اپنے محبوب وزیراعلیٰ کواپیل کرتے ہیں کہ مینگورہ سٹی کواپنے صوابدید فنڈز سے کم ازکم پانچ سو عدد واٹرپریشر پمپ عوام کی سہولت کیلئے مہیا کیاجائے۔ تاکہ مینگورہ سٹی کے عوام کوپینے کاپانی باآسانی میسرہوسکے۔