ویب ڈیسک(اسلام آباد)پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر کے ابتدائی آثار نظر آنا شروع ہوگئے ہیں ، جس کے بعد این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے شادی ہال اور ریسٹورنٹس مالکان کو وارننگ دے دی۔تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نےٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ 2 ہفتے پہلے بتایا تھا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کورونا کی چوتھی لہر کے امکانات ظاہر کررہی ہے، چوتھی لہر سے متعلق 2 ہفتے پہلے ہی خبردار کردیا تھا، اب کورونا کی چوتھی لہر شروع ہونے کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ ایس او پیزکی ناقص تعمیل ، مختلف اقسام کا پھیلاؤ،خصوصا بھارتی اقسام کا وائرس کوروناکی چوتھی لہرکی اہم وجہ ہے۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ انڈورشادیوں، ریسٹورنٹس اور جم میں ویکسی نیشن شرط کونظراندازکیاجارہاہے، اگر مالکان نےذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا توان سہولتوں کو بند کرنا پڑے گا۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہرنےخطرے کی گھنٹی بجادی
