ویب ڈیسک (بونیر)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے بونیر کا دورہ کیا اور 12 کلومیٹر لمبی پور بائی پاس روڈ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا،منصوبہ 694 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی نے گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول گدیزئی کی عمارت کا افتتاح کیا یہ منصوبہ 74 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے،وزیر اعلی نے رورل ہیلتھ سینٹر جوار کی اپگریڈیشن کا بھی افتتاح کیا جو کے 435 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلی نے گورنمنٹ ڈگری کالج گدیزئی کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا یہ منصوبہ 350 ملین روپے کی لاگت سے دو سالوں میں مکمل کیا جائے گا۔