پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا بھرکے پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے نجی سیکٹرکے تحفظ کیلئے میدان میں نکلنے کااعلان کیاہے اورواضح کیاہے کہ نجی تعلیمی اداروں کے پیچھے دہائیوں کی محنت کار فرما ہے چند افسران کو ملکی اثاثوں کی تذلیل نہیں کرنے دینگے ، حکومت پالیسی بناتے وقت سٹیک ہولڈرزکواعتماد میں لے ،ایجوکیشن کی بہتری کیلئے ہرقسم تعاون کرنے کوتیارہیں۔اس حوالے سے ہب آف پرائیویٹ ایجوکیشن (ہوپ) کے زیراہتمام”سیوایجوکیشن سیوپاکستان”کے عنوان سے گرینڈ کنونشن منعقدہوا جس میں ہوپ کے صوبائی صدرعقیل رزاق،پی ٹی آئی سنٹرل ایگزیکٹیوکمیٹی کے ممبرعلی اصغر،ایم این اے عظمیٰ ریاض جدون،ضلع ناظم ایبٹ آبادسیدانور سمیت ہوپ کے جنرل سیکرٹری ملک عدنان،سینئرنائب صدرربنواز،نائب صدورطاہرحمیدآفریدی اورسیدسلطان،عمران جدون صدرہزارہ ریجن،جنرل سیکرٹری محمدشفیق،ندیم جدون صدرایبٹ آباد،وقاص شاہ صدرمانسہرہ،ممتازخان صدرہری پور،ارشادخان صدرسنٹرل ریجن پشاور،جنرل سیکرٹری عباس خان نے بھی شرکت کی۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدرعقیل رزاق نے کہاکہ ایک اندازے کے مطابق کم و بیش18ہزارنجی تعلیمی ادارے90 لاکھ بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں جوکہ اس وقت زیر عتاب اور شدید بحران کی کیفیت میں گزر رہے ہیں جسکا اختتام ہزاروں کی تعداد میں نجی ادارے بند ہونے کی صورت میں متوقع ہیں جس سے صوبے کا تعلیمی نظام شدید متاثر ہوگانامساعدحالات کے باوجودنجی ادارے بہترتعلیم دے رہے ہیں جن کے ٹیکسزکی ادائیگی سے حکومت کی گاڑی کاپہیہ چل رہاہے ،موجودہ قانون سازی اور قائم کیا گیا ادارہ پی ایس آر اے مفلوج ہے اور اسکا ایم ڈی ماورائے قانون اداروں کو ہراساں کرنے پر لگا ہواہے موجودہ قوانین نجی سیکٹرکوسہولت دینے کے بجائے انہیں کمزوراورختم کرنے سے مسابقت رکھتے ہیں حکومت تمام بے قاعدگیوں کا نوٹس لے کر نجی اداروں کو بحران سے نکالنے کا حل تلاش کرے ،یہ نجی ادارے دہائیوں کی محنت کا نتیجہ ہیں اور بہت بڑی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اگر کچھ کوتاہیاں ہوگی تونجی سیکٹرکے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائے گااس موقع پر کئی پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے ہوپ کے ساتھ الحاق کااعلان کیا۔