سوات:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریلیف ریاض علی خان کی موجودگی میں دریائے سوات میں تقریباً ایک لاکھ کے قریب براؤن ٹراؤٹ کے انڈے اور بچے چھوڑے گئے۔براؤن ٹراؤٹ کے انڈے PSDP پروگرام کے تحت اٹلی سے درآمد کئے گئے تھے۔ یہ قدم اس کوشش کا تسلسل ہے جس کے تحت خیبر پختونخوا کے شمالی علاقوں کے ٹھنڈے پانیوں میں براؤن ٹراؤٹ کی پیداوار میں اضافہ کرتے ہوئے غذائی خود کفالت اور سیاحت کے فروغ دینا ہے۔