سوات: (مارننگ پوسٹ) سوات کی مہوڈنڈ جھیل کنارے حسین نظارے، برف سے ڈھکے ٹریک پر سنو جیپ ریلی، دھواں چھوڑتی گاڑیوں نے خوب ایکشن دکھائے۔
سوات کی تاریخ میں پہلی دفعہ جیپ ریلی ہو رہی ہے، مہوڈنڈ جھیل کے گراؤنڈ میں 7 کلومیٹر ٹریک بنایا گیا ہے، ایونٹ میں پانچ خواتین سمیت 60 ڈرائیورز حصہ لے رہے ہیں۔ ڈرائیورز کو گیارہ ہزار فٹ کی بلندی پر جگہ جگہ چڑھائی، خطرناک موڑ اور کئی کئی فٹ برف کا سامنا ہے۔ خطرات سے بچنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔
متنظمین کا کہنا ہے کہ ایونٹ سے پاکستان میں کھیلوں کی سرگرمیاں بڑھیں گی، سوات میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔