سوات میں کورونا کے مریضوں میں پھر اضافہ ہوگیا۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 13 نئے مریضوں کو سیدو شریف تدریسی ہسپتال کے کورونا بلاک میں داخل کردیا گیا۔ ہسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر نجیب اللہ کے مطابق اس وقت ہسپتال میں 27 مریض زیرِ علاج ہیں۔ 09 کو صحت یابی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ محکمہئ صحت کے مطابق اس وقت سوات میں کورونا سے متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد30 ہے اور روزانہ مثبت کیسوں کی شرح1.4 فیصد ہے۔
سوات میں کورونا پھرسے سر اٹھانے لگا،مزید 13 نئے مریض سیدو اسپتال میں داخل
