سوات(مارننگ پوسٹ) سوات کے دو حلقو ں پی کے تین اور سات کے لئے ضمنی انتخابات لوگوں کی دلچسپی انتہائی کم رہی خواتین کی شرکت نہ ہونے کی برابررہی ، تفصیلات کے مطابق سوات کے دو حلقوں پی کے دو اور سات میں بھی ضمنی انتخابات کاعمل مکمل ہوا ، دونوں حلقے پی ٹی آئی کے ڈاکٹرحیدر اور امجد علی کے دو سیٹ جیتنے کی وجہ سے خالی کردئے گئے ووٹنگ کا عمل صبح آٹھ بجے اعلان کردہ وقت کے مطابق شروع ہوا ، مگر وٹنگ میں عوام کی دلچسپی انتہائی کم رہی جبکہ کئی پولینگ سٹیشنوں میں خواتین کی پولینگ نہ ہونے کی برابرتھی صبح سے دوپہر دوبجے تک خواتین کی کئی پولینگ سٹیشن پر کسی بھی خاتون نے ووٹ نہیں ڈالہ بعد میں بہت کم تعداد میں خواتین ووٹ استعمال کی جبکہ عمومی طورپر تمام پولینگ سٹیشنوں پر رش کم رہا