مدین کے علاقے قندیل میں سیاحوں کی گاڑی کوسٹر کوگن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والی سیاح فیملی کی کوسٹر گاڑی کالام سے واپس جارہی تھی کہ مدین تھانہ کی حدودمیں واقع علاقہ قندیل میں تین موٹرسائیکل سواروں نے گاڑی کو روک کر اسلحہ کی نوک پر ڈرائیور اورسیاحوں کو یرغمال بنالیا اور ان سے چارلاکھ روپے نقدی، پانچ تولے سونا اور گیارہ موبائل سیٹیں چھین کرفرار ہوگئے۔پولیس نے ناکہ بند کرکے کبل کی حدودمیں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔سیاحوں نے بھی ملزمان کو پہچان لیا۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔