سوات(مارننگ پوسٹ)ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کی مداخلت پر ایک سینئر خاتون ٹیچر کو انصاف مل گیا جبکہ اس کی حق تلفی کرنے والے افسران کی سرزنش بھی کی گئی سوات سے تعلق رکھنے والی اس خاتون نے اپنی شکایت پاکستان سیٹیزن پورٹل پر درج کرائی تھی جس کا ڈی سی سوات نے فوری نوٹس لیا خاتون نے شکایت کی تھی کہ ضابطہ کی تمام کاروائی مکمل کرنے کے بعد وہ مطلوبہ سکول کو تبادلے کی منتظر تھی مگر اس دوران اسے نظر انداز کرکے ایک جونیئر ٹیچر کو ان کی جگہ تبدیل کیا گیا جس کی انہوں نے محکمہ تعلیم کے مجاز حکام کو بار بار تحریری شکایات کیں مگر ان کی نہیں سنی گئی تاہم ڈپٹی کمشنر سوات نے سیٹیزن پورٹل پر شکایات کے جائزے کے دوران اس خاتون کی حق تلفی کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں فوری انصاف دلایا اور کوتاہی برتنے پر متعلقہ حکام کی سرزنش بھی کی۔