سوات: ڈبلیو ایس ایس سی سو ات کے ترجمان کے پریس ریلیز کے مطابق ڈبلیو ایس ایس سی مینگورہ کے عوام کو صاف پانی کی فراہمی اور صفائی کی سہولیات دینےوالا ادارہ ہے جن کے چارسو سے زائد محنت کش اہلکار مختلف علاقوں سے گند کو تلف کرکے ٹھکانے لگاتی ہے. اس کے ساتھ ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے اہلکار انتہائی محنت اور لگن کے ساتھ مینگورہ اور ملحقہ علاقوں کو صاف پانی فراہم کررہی ہے۔ ڈبلیوایس ایس سی کی کارکردگی گذشتہ کئی سالوں سے کسی سے پوشیدہ نہیں.خیبر پختون خوا میں ڈبلیو ایس ایس سی سوات پہلا ادارہ ہے جوISO 2200,900,1400, certifiedہے۔ بعض اخبارات میں شائع شدہ خبروں میں شہر کے دیگر مسائل بھی ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے سرپر ڈال رہے ہیں۔ جوکہ انتہائی افسوس ناک بات ہے۔ مینگورہ اور مضافات کے مختلف علاقوں میں بارش کی وجہ سے طغیانی یا سڑکوں پر زیاد پانی کی بہاؤ کا ڈبلیو ایس ایس سی سوات سے کوئی تعلق نہیں ۔ ان کے لئے دیگر ادارے موجود ہے جو کہ شہرکے نقشہ جات اور لیول بناتے ہیں ۔ ملک بھر میں اس طرح کے ادارے ہیں جن کی مخصوص ذمہ داریاں ہوتی ہے ۔ اس لئے وضاحت کی جاتی ہے کہ سیلاب، طغیانی یا سڑکوں پرپانی زیادہ ہونے کی ذمہ داری قطعاً ڈبلیو ایس ایس سی سوات کی ذمہ داری نہیں بنتی ڈبلیو ایس ایس سی چند سال قبل بنایاگیا ادارہ ہے۔ جبکہ ستر سالوں سے مینگورہ میں تیزی سے آبادی ہورہی ہے۔ نکاسی آب، راستوں کو کھلا رکھنا دیگر اداروں کی ذمہ داری ہے۔اس کے ساتھ صحافیوں سے التماس ہے کہ کوئی بھی مسلہ ہو ڈبلیو ایس ایس سی کے ترجمان کے ساتھ کسی بھی وقت رابطہ کرکے تصدیق کی جائیں ۔ دیگر عوام کے مسائل کے لئے ڈبلیو ایس ایس نے باقاعدہ شکایات سیل قائم کیا ہے جن کا نمبر 1334 صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک کھلا رہتاہے اور تمام صارفین پانی اور گندگی کے حوالے سے اپنے شکایات درج کرسکتے ہیں ۔