سوات:مینگورہ کے علاقہ امانکوٹ میں 3 سالہ بچے کا گلہ کاٹ دیا گیا، نامعلوم افراد بچے کا گلہ کاٹ کر فرار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے علاقہ امانکوٹ میں سٹی ملز کے قریب نامعلوم افراد نے گزشتہ روز تین سالہ احسان ولد امجدکاگلہ تیز دھار آلے سے کاٹ دیا اور فرار ہوگئے۔ بچے کو زخمی حالت مین دیکھ کر دیگر بچوں نے اُس کے گھر والوں کو اطلاع دی اور بچے کو سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق بچے کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔رحیم آباد پولیس کے مطابق دفعہ 324 کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کی کارروائی جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔