سوات:سیدو شریف تدریسی ہسپتال کے کورونا بلاک میں مزید 4 مریض انتقال کر گئے، جس کے بعد انتقال کرنے والوں کی تعداد 432 ہوگئی۔ ہسپتال ترجمان ڈاکٹر نجیب اللہ کے مطابق ہسپتال میں اس وقت 197 مریض زیرِ علاج ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 13 نئے مریضوں کو داخل کیا گیا اور 19 زیرِ علاج مریضوں کو صحت یابی کے بعد رخصت کردیا گیا۔ محکمہئ صحت کے مطابق اس وقت سوات میں کورونا سے متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد 185ہے۔ مثبت شرح 2.7فیصد ہے۔
سیدو شریف اسپتال کے کورونا بلاک میں مزید 4 مریض انتقال کر گئے
