سوات(مارننگ پوسٹ) سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کا قیام میں لایا گیا ،عبوری کابینہ کے لئے شیرین ذادہ چیئرمین ،نیاز احمد خان صدراورسعید الرحمن جنرل سیکرٹری منتخب کرلئے گئے ،اس سلسلے میں الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ صحافیوں کاا جلاس منعقد ہوا جس میں سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے قیام کی منظوری دیدی گئی ،اجلاس میں متفقہ طور پر عبوری کا بینہ کا بھی اعلان کیا گیا جس کے تحت شیرین ذادہ(ہم نیوز ) چیئرمین ،نیاز احمد خان (مشرق ٹی وی)صدر ،شوکت علی (پی ٹی وی ) نائب صدر ،سعید الرحمن (خیبر نیوز ) جنرل سیکرٹری ،عیسیٰ خانخیل (جیونیوز) جوائنٹ سیکرٹری اور انورانجم (آج نیوز ) فنانس سیکرٹری منتخب کرلئے گئے ،اس دوران فیاض ظفر( وائس آف امریکہ ) ،سیدشہاب الدین (سماء ٹی وی ) ،سلیم اطہر ( دنیا نیوز )کو ایگزیکٹیو کونسل کے لئے ممبران چن لئے گئے ،اس موقع پر نومنتخب کابینہ نے عزم کا اعاد کیا کہ وہ الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ کارکنوں کے حقوق اور ان کے اتفاق واتحاد کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے ،کابینہ نے اعلان کیا کہ الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ کارکن صحافیوں کو ایسوسی ایشن کی ممبرشپ دی جائے گی جس کے لئے طریقہ کار وضع کیا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ عبوری کابینہ تنظیم کے لئے آئین سازی اور دستور مرتب کریگی جس کے بعد باقاعدہ انتخابات کا اعلان کیا جائے گا ۔
سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے قیام کی منظوری ،سینئرصحافی شیرین زادہ چیئرمین منتخب
