آئی جی پولیس خیبر پختون خواہ معظم جاہ انصاری نے کہا ہے کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے کے پی پولیس ہر قسم چیلنج کے لئے تیار ہے۔ دورہئ سوات کے موقع پر آر پی او عبدالغفور آفریدی کے ہمراہ ان کے دفتر میں ڈی پی اُو سوات دلاور بنگش کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2001ء کی نسبت آج پولیس جدید اسلحہ اور تربیت سے لیس ہے۔ ہر قسم حالات پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے۔ افغانستان سے داخل ہونے والے شدت پسندوں پر فورسز کی کڑی نظر ہے۔ کسی شدت پسند کو ملکِ عزیز میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں پولیس کی کارکردگی چیک کرنے کے لئے میں نے خود اچانک دورہ کیا۔ یہاں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے۔ پولیس ہر قسم کے حالات کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن کے 9 اضلاع میں نئے تھانے اور چیک پوسٹوں کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔
آئی جی پولیس خیبر پختون خواہ معظم جاہ انصاری کاسوات ایک روزہ دورہ
