(سوات):سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ درشخیلہ میں غیرت کے نام پر خاتون قتل کر دی گئی ۔

خاتون کو مبینہ طورپراس کے بھائی اور چچازاد نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔مقتولہ پانچ بچوں کی ماں تھی ۔مقتولہ نے کچھ عرصہ قبل شوہر سے طلاق لی تھی ۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے دو افراد عمران اور حیدر علی کو گرفتار کر لیا۔