سوات (مارننگ پوسٹ) ٹیچنگ ہسپتال سیدو شریف میں شعبہ امراض معدہ وجگر کابا قاعدہ افتتاح کیا گیا، نئے شعبہ کے افتتاح سے معدہ وجگرکے عارضے میں مبتلا مرض مستفید ہوں گے، اس حوالے سے گذشتہ روز ٹیچنگ ہسپتال سیدو شریف میں ایک پر وقار تقریب کا انعقادکیا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹیو پروفیسر ڈاکٹر اسرار الحق،ایم ایسڈاکٹر گلشن حسین فاروقی، ڈاکٹر فضل اکبر اور دیگر سینئر ڈاکٹرز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ امراض معدہ اور جگر کا اضافہ اس عارضے میں مبتلا مریضوں کیلئے کیا گیا جہاں ان مریضوں کیلئے علاج معالجے کے بہتر سہولیات میسر ہونگے جس سے سوات سمیت ڈویژن بھر کے عوام مستفید ہوں گے انہوں نے کہا اس شعبہ میں انڈوسکوپی، کولونو سکوپی، ہیپٹائٹس، یرقان، معدہ کا زخم وغیرہ کا علاج کیا جائیگا، انہوں نے ہسپتال کے سٹاف کا بے حدشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان ہی کوششوں پر ہم کامیاب ہوئے اور یہاں ایک کمرہ ایک شعبہ میں تبدیل ہوگیا جو عوام کے لئے خوشی کا باعث ہے جہاں پر مریضوں کو ہر قسم سہولت میسر کی گئی ہے، اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر انیس الحق نے چیف ایگزیکٹیو پروفیسر ڈاکٹر اسرار الحق اور ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر گلشن حسین فاروقی کے ہمراہ شعبہ امراض معدہ اور جگر کا افتتاح کیا۔
سیدو شریف ٹیچنگ ہسپتال میں شعبہ امراض معدہ وجگر کابا قاعدہ افتتاح کردیاگیا
