سوات : سوات سے تعلق رکھنے والے ڈونر ڈیٹا بیس ہیڈ محمد وقاص المعروف بلڈ والا نے بلڈ چین پاکستان کے مرکزی رہنماؤں اور سفیرعروج ثاقب کے ہمراہ اسلام آباد میں سینیٹر میاں محمد عتیق شیخ سے تفصیلی ملاقات کی۔
ملاقات میں ملک بھر میں ضرورت مند لوگوں کو خون کی فراہمی کے مسائل اور مجوزہ حل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور خون فراہمی کے مسائل کو حل کرنے اور متعدد منصوبوں پر بھی اہم بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر سینیٹر میاں محمد عتیق شیخ کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے خون فراہمی کے لئے آگاھی سمینار اور کانفرس منعقد کرائے جائنگے جبکہ ریجنل بلڈ سینٹرز کی مسائل کے حل کے لئے بھی اقدامات کئے جائنگے،
بلڈ چین پاکستان کے مرکزی رہنماوں نے سینیٹر میاں عتیق شیخ،عروج ثاقب، تھیٹر ڈرامہ ڈائریکٹر سعد فرخ خان ،لقمان حکیم،ریحان خان اور آر بی سی اسلام آباد انتظامیہ کا کامیاب میٹینگ کے انعقاد پر ان کا بہت شکریہ ادا کیا۔
سوات کےمحمد وقاص المعروف بلڈ والا کا بلڈ چین پاکستان رہنماؤں کے ہمراہ سینیٹر میاں محمد عتیق شیخ سے تفصیلی ملاقات
