ویب ڈیسک : تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی نئی گائیڈ لائنز کے مطابق صوبائی دارلحکومت پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے 8اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ متاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے 6 سے 11 ستمبر تک بند رہینگے،یہ فیصلہ ان اضلاع میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے ہونے والے اضافے کے سبب کیا گیا ہے ،تاہم جن اضلاع میں کورونا کیسز کم ہیں وہاں پر تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ متاثرہ اضلاع میں پشاور، صوابی، سوات، ملاکنڈ، ہری پور، ایبٹ آباد، ڈی آئی خان اور مانسہرہ شامل ہیں۔
سوات سمیت خیبر پختونخوا کے 8اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ
