سوات میں سوشل میڈیا کے اتائی صحافی کے خلاف پہلا مقدمہ درج کردیا گیا۔ بریکوٹ میں ٹرک کو لوٹنے کی سوشل میڈیا پر غلط خبر پھیلانے اور سیاحت کو نقصان پہنچانے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تھانہ غالیگے میں ایس ایچ اُو زاہد شاہ کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق طارق زین نامی شخص نے سوشل میڈیا گروپس میں یہ غلط خبر پھیلائی کہ بریکوٹ میں ٹرک کو لوٹ لیا گیا ہے اور دہشت گردی کاواقعہ رونما ہوا ہے۔پولیس نے غلط خبر پھیلانے اور سیاحت کو نقصان پہنچانے کی پاداش میں ملزم طارق زین کے خلاف جرم 120B۔ 177 کے تحت ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ ملزم کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے۔
سوشل میڈیا پر غلط خبر پھیلانے پرسوات میں اتائی صحافی کے خلاف پہلا مقدمہ درج
