ڈینگی وائرس خیبر پختونخوا کے19 اضلاع میں پھیل گیا ہے۔سکریننگ کے دوران مزید59افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کردی گئی ہےجن میں سے10افراد کو ہسپتالوں میں داخل کردیا گیا۔

نئے کیس رپورٹ ہونے کی روشنی میں اب تک ڈینگی وائرس کےمتاثرین کی تعداد248ہوگئی ہے۔چیف سیکرٹری کو دی گئی بریفنگ کےمطابق ڈینگی وائرس کے شبہ میں 2828افراد کی سکریننگ مکمل کرلی گئی ہےجس کےمطابق باجوڑ میں13،بٹگرام میں 5 اوربونیر میں107افرادمیں وائرس کی اب تک تصدیق ہوئی ہے۔

ہنگو ،ایبٹ آباد ،کوہاٹ ،بنوں اور مہمند میں ایک،ایک مریض جبکہ لوئرکوہستان اورچارسدہ میں سکریننگ کے دوران ایک بھی مثبت کیس رپورٹ نہیں کیا گیا ہے۔

صوابی اور سوات سے2،2کیس رپورٹ کئے گئے ہیں۔ہری پور میں 18افراد میں وائرس تشخیص کیا گیا ہےجن کاتعلق ایک ہی خاندان سے بتایاگیاہے۔

ضلع خیبرکے علاقوں میری خیل اور میٹھا خیل میں51 افراد میں وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ مانسہرہ میں19جبکہ مردان میں2مریض مثبت رپورٹ ہوئے ہیں۔

سب ڈویژن درہ آدم خیل میں13افراد میں ڈینگی وائرس پایا گیا ہے ۔