سوات(مارننگ پوسٹ)چیئرمین ڈیڈیک سوات ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ ترقی اور خوشحالی کے سفر میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے مینگورہ کو ماڈل شہر بنانے کیلئے ایک جامع پلان ترتیب دیا ہے نکاس آب کا سسٹم بہتر بنانے پر کام تیزی سے جاری ہے 500 بیڈ ہسپتال مکمل ہو چکا ہے جلد ہی علاج معالجے کا آغاز ہو گا سلاٹر ہاؤس کے حوالے سے منفی پروپیگنڈہ کیا جار ہا ہے سلاٹر ہاؤس سڑک تعمیر ہوتے ہی سلاٹر ہاؤس منتقل کر دیا جائیگا سبزی منڈی کے حوالے سے عبدالرحیم کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو جلد مسئلہ حل کرے گی باغ ڈھیرء تا مینگورہ واٹر سپلائی منصوبہ اب جیکا کے بجائے ایشین ڈویلپمنٹ بنک کو دیا گیا ہے عوامی احتساب کیلئے ہر وقت تیار ہیں عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرنا ہی تحریک انصاف کا طرہ امتیاز ہے وہ گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے فضل حکیم خان نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ محمود خان سوات کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور سوات کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اربوں روپے کے منصوبے منظور کئے گئے ہیں ان منصوبوں کی تکمیل سے سوات میں ترقیاتی انقلاب برپا ہو جائیگا انہوں نے کہا کہ سوات میں زرعی یونیورسٹی کی منظوری دیدی گئی ہے جگہ کا تعین کیا جا رہا ہے سوات میں انجینئرنگ یونیورسٹی کا قیام بھی عمل میں لایا جائیگا بچوں کیلئے جدیدطرز کے ہسپتال کی منظوری بھی دی جا چکی ہے جبکہ موٹر وے کو فضاگٹ تک توسیع دی جائے گی پانچ سو بستروں پر مشتمل ہسپتال میں تکمیل کے اخری مراحل میں ہے 2 ٹرانس فارمرز جلد ہی پہنچ جائیں گے اور 14 اگست تک یہ ہسپتال کام شروع کر دیگا انہوں نے کہا کہ سوات میں عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت پر عزم ہیں، مینگورہ شہر کے تمام سڑکوں کی حالت درست کی جا رہی ہے اور شہر کو ماڈل بنانے کیلئے ایک جامع پلان تیار کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ مینگورہ شہر میں نکاس آب کا سسٹم بہتر بنانے پر کام جاری ہے جنرل بس اسٹینڈ کے بعد اب سبزی منڈی بھی اوڈیگرام منتقل کر دی جائیگی اور اس سلسلے میں ہم نے صدر عبدالرحیم کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ہے جوکہ مسئلہ افہام و تفہیم سے حل کرے گی مینگورہ شہر کی خوبصورتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا سلاٹر ہاؤس کے حوالے سے جو منفی پروپیگنڈے کئے جا رہے ہیں اس میں کوئی حقیقت نہیں ہےء سلاٹر ہاؤس کی تعمیر پر چھ کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں مسئلہ صرف روڈ کا ہے جو نہی سڑک تعمیر ہو گی سلاٹر ہاؤس منتقل ہو گا انہوں نے کہا کہ مینگورہ فلائی اوور منصوبہ بھی اربوں روپے کا منصوبہ ہے جس کی تعمیر سے علاقے کے عوام کو فائدہ ہو گا اس حوالے سے منصوبے کے متاثرین کے تحفظات دور کئے جائیں گے اور ان کے خدشات دور کرنے کے بعد ان منصوبے پر کام شروع ہو گا یہ فیز ون ہے جبکہ فیز ٹو میں کانجو فلائی اوور شامل ہے انہوں نے کہا کہ بھرتیوں میں شفافیت کا عمل اپنایا گیا ہے اور اگر کہیں کسی کو کوئی غلطی نظر آتی ہے تو ہمیں نشاندہی کی جائے ہم غفلت کے مرتکب افراد کیخلاف کارروائی کریں گے انہوں نے کہاکہ سوات میں سات مزید کالجز کی تعمیر کی بھی منظوری ہو چکی ہے اور سوات کی ہر تحصیل میں ایک ایک کالج قائم کیا جائے گا وومن یونیورسٹی کیمپس کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ سیدو شریف سے اوڈیگرام، بلوگرام کی طرف ایک سڑک بھی تعمیر کریں گے اور دریائے سوات کے کنارے فضاگٹ تا ایوب برج ایک واک ٹریک بھی بنا رہے ہیں۔
مینگورہ کو ماڈل شہر بنانے کیلئے ایک جامع پلان ترتیب
