سوات(مارننگ پوسٹ) جمعیت علماء اسلام کے ترجمان محمد اعجاز خان نے پشاورکے مدرسے میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسے ایک افسوسناک اور دلخراش واقعہ قراردیا،ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مدارس اور مساجد میں دھماکے کرنے والوں کا کوئی مذہب نہیں بلکہ یہ انسانیت دشمن عناصر کی کارستانی ہے،انہوں نے کہاکہ معصوم جانوں پر دھماکے کرنا ظلم کی انتہاہے جو ناقابل برداشت امر ہے،مدارس میں طلبہ علم کی روشنی سے روشناس ہورہے ہیں وہ معصوم اور بے گناہ ہیں انہیں نشانہ بنانا ظلم،جبر اورانتہائی زیادتی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،انہوں نے کہاکہ جے یو آئی شہیدطلبہ کے لواحقین کے ساتھ اس بڑے غم میں برابر کے شریک ہیں جبکہ زخمیوں کی جلدصحت یابی کیلئے دعا گوہیں،انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت دھماکے میں ملوث عناصر کی جلدازجلد گرفتار ی عمل لانے کویقینی بنانے سمیت زخمیوں کاسرکاری سطح پر علاج معالجہ کیلئے فوری اقدامات اٹھائے۔